BBriefShell
The 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of Purchase
Vehari

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم

فیصل ٹاؤن وہاڑی میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب مہمانِ خصوصی سابق صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ محمود احمد شاد تھے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ضلع وہاڑی میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقم کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس حوالے سے فیصل ٹاؤن وہاڑی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی سابق صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ محمود احمد شاد تھےاس موقع پر سیلاب متاثرین نے مشکل کی گھڑی میں مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے پر الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ملک مقصود اطہر اعوان نے مہمان گرامی کو الخدمت فاؤنڈیشن کا تعریف کروایا جبکہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی سید جاوید حسین شاہ نے بتایا آج کی تقریب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ 26 خاندانوں میں 19 لاکھ روپے کے تقسیم کئے جا رہے ہیں تاکہ متاٹرین سیلاب کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن میاں خالد محمود نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے وہاڑی کے درجنوں علاقے زیر آب آگئے تھے تب سے الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ خاندانوں کی خدمات کر رہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمود احمد شاد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن واقع مستحق افراد کے لیے ایک روشنی کی کرن ہے اور یہ خدمات کے سلسلے اسی طرح جاری رہنے چاہئے آخر میں متاثرین سیلاب میں چیکس تقسیم کئے گئے اور ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا بھی کی گئی

Found this useful?

Send it to someone who should read it.