کپاس کے عالمی دن کے موقع پر سوشل تنظیم نجی و سرکاری اداروں کے اشتراک سے سیمینار
ضلع وہاڑی کو دوبارہ کاٹن کنگ کا اعزاز دلانے کے لیے ریڈز پاکستان ، ریڈک اور محکمہ زراعت کی کوششوں کا آغاز ماہرین زراعت کے کاشتکاروں کو قیمتی مشورے
وہاڑی(سٹاف رپورٹر)کپاس کے عالمی دن کے موقع پر ریڈز پاکستان ، ریڈک اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کپاس کی پیدوار کے لیے کی جانے والی کوششیوں کا سہراہا تفصیل کے مطابق کپاس کے عالمی دن کے موقع پر ریڈک وہاڑی میں زرعی سیمینار کا انعقار کیا گیا سیمینار کی مہمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم ، ریجنل منیجر ریڈز پاکستان رابعہ انور ، ڈی او زراعت رانا عارف ، ڈائریکٹر ریڈک فہد احسان ، ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ محفوظ الحق ، ریجنل ہیڈ ایگری بنک آف پنجاب محمد بلال ، حیدر کوریجہ اینگرو ، پروڈیسنگ یونٹ منیجر ریڈز پاکستان آصف رضا،عامر ریاض گجر سمیت زرعی ماہرین خواتین فارمرز کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر حکومت پنجاب کسانوں کی معاونت کے لیے مختلف پروگرام اور اصلاحات متعارف کرواتی ہے جس سے کسان حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے فصل کی بہتر پیدوار کو بڑھا سکتے ہیں یہ بات ضرور ہے کہ کاٹن کی پیدوار کم ہوگئ ہے لیکن کوشش ہے کپاس کی زیادہ کاشت ہو جس سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا اس بار کپاس کی ریکارڈ کاشت ہوئی یے جس سے امید ہے کاٹن کا دور واپس اجائے گا ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ریڈز رابعہ انور نے کہا کہ ریڈز پاکستان کپاس کی پیدوار کے لیے کسانوں کو ہر قدم پر رہنمائی فراہم کررہی ہے کاٹن کنگ کہلانے والا ضلع وہاڑی ہماری کوشش ہے دوبارہ کاٹن کنگ بنے اس کے لیے ہم کسانوں کو ان کے گھروں میں جاکر رہنمائی فراہم کررہے ہیں رانا عارف ، محفوظ الحق ، حیدر کوریجہ و دیگر مقررین نے کہا کہ کپاس واحد فصل ہے جسے وائٹ گولڈ کا نام دیا گیا کپاس ایک موسم دوست فصل ہے جس کی پیداوار سے معیشت پر بہتر اثر پڑتا ہے باقی فصلوں کے ساتھ ساتھ کپاس کی واحد فصل ہے جس میں خواتین کا کردار زیادہ اہم ہوتا ہے کیونکہ اس کی بیجائی سے لیکر چنائی تک خواتین اپنا کردار ادا کرتی ہیں خواتین کا کردار اس میں بہت زیادہ ہے کسان بھائی شاباش کے مستحق جو ہمارے لیے فصل لگاتے ہیں فصل اگاتے ہیں ایکسپورٹ کے ذریعے معیشت کو سہارا دیتے ہیں
Found this useful?
Send it to someone who should read it.