بوریوالا کے نواحی علاقہ میں دلہن پر شوہر کا تشدد پولیس کی کاروائی
ریسکیو پولیس15پر کال متعلقہ تھانہ کی پولیس نے کمرہ میں بند تشدد کی شکار دلہن کو بازیاب کروا لیا سول سوسائٹی کی طرف سے بروقت کاروائی پر پولیس کی ستائش
بوریوالا(نمائندہ خصوصی)ساہوکا کے نواحی علاقے میں نئی نویلی دلہن پر مبینہ تشدد، شوہر نے کمرے میں بند کر دیا، 15 پر کال کے بعد ساہوکاپولیس نے بازیاب کرا لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کے نواحی علاقے چک نمبر 36/K-B کے رہائشی مختار احمد گاذر پر اپنی اہلیہ ثمینہ بی بی سے ایک مہینہ پہلے شادی ہوئی تھی کہ گزشتہ روز مختار احمد گاذر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی ثمینہ بی بی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایااور مبینہ طور پر کئی گھنٹے تک کمرے میں حبس بے جا میں رکھا گیااس دوران مغویہ نے مدد کے لیے 15 پر پولیس کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی ساہوکا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ خاتون کو کمرے سے بازیاب کرا لیا پولیس نے واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے متاثرہ خاتون نے شوہر پر تشدد اور حبس میں رکھنے کی درخواست تھانہ ساہوکا میں دائر کر دی پولیس تھانہ ساہوکا نے کاروائی کرتے دلہن ہر تشدد کرنے والے اس کے شوہر مختار احمد کو گرفتارکر لیا سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کے عہدیداروں اور نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد جیسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کی جائے
Found this useful?
Send it to someone who should read it.