BBriefShell
The 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of Purchase
Vehari

جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کے زیر انتظام غزہ مارچ ریلی

قیادت ضلع ناظمہ شاہینہ قمر نے کی غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت اقوام عالم کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا گیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کے زیر انتظام جامعہ خدیجہ الکبریٰ سے فیصل ٹاؤن وہاڑی سے غزہ مارچ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ناظمہ ضلع شاہینہ قمر کر رہی تھیں ریلی میں جامعہ میں زیر تعلیم طالبات اور ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی طالبات نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے جماعت اسلامی حلقہ خواتین زیر قیادت ناظمہ ضلع شاہینہ قمر کی قیادت میں غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر خواتین رہنماؤں ناظمہ شہر فوزیہ حبیب،ضلعی نائب ناظمہ نسرین شکیل،کلثوم منشاء،فاخرہ مقصود و دیگر خواتین شرکاء نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی،بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور قبلہ اول پر قبضے کی کوششیں ناقابلِ برداشت ہیں شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کر چکا ہے عالمی برادری اور بالخصوص مسلم ممالک خاموشی ترک کرتے ہوئے فوری طور پر مؤثر کردار ادا کریں خواتین نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی یقینی بنائی جائے مظلوم فلسطینیوں تک خوراک،ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی بلا رکاوٹ فراہمی ممکن بنائی جائے اور فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کا تحفظ کیا جائے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی چوہدری طارق محمود،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی سید جاوید حسین شاہ،جنرل سیکرٹری ملک مقصود اطہر اعوان اور محمد شکیل بھی موجود تھے ریلی کے آخر میں ملکی سلامتی اور غزہ و فلسطین کے شہداء کے لیے دعا بھی کرائی گئی

Found this useful?

Send it to someone who should read it.