اے ٹی ایم مشینوںپر خواتین و مردنوسر بازوں کی واردتیں
متاثرہ شہری کو واردات کا علم موبائل پر موصول ہونے والے ٹرانزیکشن پیغام سے ہوا۔ پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی
بوریوالا(نمائندہ خصوصی)اے ٹی ایم مشین پر رقم نکلوانے کے لیے آنے والے شہری کو مبینہ طور پر نوسرباز خاتون نے اپنے ساتھی کی مدد سے چکمہ دے کر اے ٹی ایم کارڈ سے محروم کردیا، بعدازاں مبینہ طور پر کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ 90 ہزار روپے نکلوا کر فرار ہوگئی، متاثرہ شہری کو واردات کا علم موبائل پر موصول ہونے والے ٹرانزیکشن پیغام سے ہوا۔ پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاؤں 193 ای بی کا رہائشی محمد اسد میزان بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے گیا۔ اسی دوران ایک نامعلوم خاتون مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ہمراہ اے ٹی ایم میں داخل ہوئی اور چکمہ دے کر محمد اسد کا اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرلیا۔ مبینہ طور پر خاتون نے اسے بتایا کہ اس کا کارڈ اے ٹی ایم مشین میں رہ گیا ہے اور وہ اگلے روز آکر اپنا کارڈ لے جائے محمد اسد گھر پہنچا تو اس کے موبائل فون پر ٹرانزیکشن کا پیغام موصول ہوا، جس میں معلوم ہوا کہ اس کے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ 90 ہزار روپے نکلوائے جا چکے ہیں۔ متاثرہ شہری نے پولیس کو درخواست دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مبینہ نوسرباز خاتون اور اس کے ساتھی کی تلاش شروع کردی
Found this useful?
Send it to someone who should read it.