وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی برائے سال 2026ء تا 2028ء کا پہلا اجلاس
نو منتخب صدر سید شیراز کاظمی کا چیمبر کی ترقی بزنس کمیونٹی کی خدمت اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم وہاڑی کی معاشی اور صنعتی ترقی کے لیے متحد ہو کر مل جل کر کام کرنے میں ہے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی برائے سال 2026ء تا 2028ء کا پہلا اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت نومنتخب صدر سید شیراز حسین کاظمی نے کی۔ اجلاس میں چیمبر کے انتظامی و تنظیمی امور، آئندہ کے لائحہ عمل، کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اس موقع پر نومنتخب قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر کو مزید فعال اور مؤثر بنانے، کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔ اجلاس میں وہاڑی میں کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور کاروباری طبقے کے مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی مشاورت سے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی نے چیمبر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور وہاڑی کی معاشی و صنعتی ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.