واٹر فلٹریشن پلانٹس ایسوسی ایشن کے وفد کا واسا وہاڑی دفتر کا دورہ
واسا ایکٹ، ادارے کے دائرہ کار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر فنانس، ایڈمن اینڈ ریونیو نعیم احمد تارڑ کی واٹر فلٹریشن پلانٹس کے کمرشل بلز اور ادائیگی کے حوالے سے وفد کو تفصیلی بریفنگ

وہاڑی (چیف رپورٹر)واٹر فلٹریشن پلانٹس ایسوسی ایشن کے صدر میاں ساجد آصف کی قیادت میں وفد نے واسا وہاڑی کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں وفد نے ایم ڈی واسا وہاڑی چوہدری اکرام اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر فنانس، ایڈمن اینڈ ریونیو نعیم احمد تارڑ بھی موجود تھے ملاقات کے دوران ایم ڈی واسا وہاڑی چوہدری اکرام اللہ نے وفد کو واسا ایکٹ، ادارے کے دائرہ کار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر فنانس، ایڈمن اینڈ ریونیو نعیم احمد تارڑ نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے کمرشل بلز اور ادائیگی کے حوالے سے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی ایم ڈی واسا وہاڑی چوہدری اکرام اللہ نے ایسوسی ایشن کے ممبران کو کمرشل بلز کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب مل کر وہاڑی شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ تاجر حضرات کی جانب سے کمرشل بلز کی بروقت ادائیگی ادارے پر اعتماد اور شہری خدمات میں تعاون کا اظہار ہےاس موقع پر صدر واٹر فلٹریشن پلانٹس ایسوسی ایشن میاں ساجد آصف نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کمرشل بلز کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس ایسوسی ایشن واسا وہاڑی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور شہر کی بہتری و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.