جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کی وہاڑی پریس کلب تا میونسپل کمیٹی غزہ مارچ ریلی
بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور قبلہ اول پر قبضے کی کوششیں ناقابلِ برداشت ہیں امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کر چکا علی وقاص ہنجراء،چودھری طارق محمود

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کی جانب سے غزہ مارچ ریلی کا وہاڑی پریس کلب سے میونسپل کمیٹی وہاڑی تک نکالی گئی جس کی قیادت قیادت صدر جے آئی یوتھ چوہدری علی وقاص ہنجرا اور امیر جماعت اسلامی چوہدری طارق محمود نے کی ریلی میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر جے آئی یوتھ چوہدری علی وقاص ہنجرا اور امیر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی چوہدری طارق محمود نے کہا کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی،بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور قبلہ اول پر قبضے کی کوششیں ناقابلِ برداشت ہیں امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کر چکا ہے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی یقینی بنائی جائے مظلوم فلسطینیوں تک خوراک،ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی بلا رکاوٹ فراہمی ممکن بنائی جائے اور فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کا تحفظ کیا جائے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی چوہدری طارق محمود،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی سید جاوید حسین شاہ،جنرل سیکرٹری ملک مقصود اطہر اعوان،راؤ خلیل احمد،علی احمد صابر،چیئرمین پنجابی پختون اتحاد پاکستان خان عبدالغفار خان،زنیر ہنجرا،ساجد چوہدری اور محمد شکیل بھی موجود تھے#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.