وہاڑی انجمن تاجران ریل بازار کے تاجروں نے شیخ محمد متین کو صدر شیخ فاروق سلیم کو جنرل سیکرٹری چن لیا
مرکزی قیادت کے شانہ بشانہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور انکے حقوق کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے تاجر برادری کا اتحاد اور اتفاق ہی اصل طاقت ہے نو منتخب عہدیداران

بوریوالا (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کی ذیلی تنظیم انجمن تاجران ریل بازار کے تاجروں کی بھاری اکثریت نے متفقہ طور پر شیخ محمد متین سلیمان کو بلا مقابلہ صدر اور شیخ فاروق سلیم کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا جبکہ حاجی محمد ارشد نقشبندیہ کو اعزازی چیئرمین منتخب کرلیا گیا اس حوالے سے انجمن تاجران ریل بازار کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی انجمن تاجران کے نمائندوں وائس چیئرمین چوہدری ظہیر احمد گجر، وائس چیئرمین چوہدری عرفان گجر،نائب صدورچوہدری محمد عاطف آرائیں،عثمان جمیل بھٹی،محمد عمران سردار بھٹی،احسان عرف شانی بھٹی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیخ اعظم سلطان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ عمران عزیز اور یونس الٰہی طور سمیت دیگر راہنماؤں نے بھی شرکت کی ان عہدیداران کے بلا مقابلہ انتخاب کی 102 میں سے 90 سے زائد تاجروں نے اپنے دستخطوں سے توثیق کردی نو منتخب عہدیداران نے مرکزی انجمن تاجران کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ مرکزی قیادت کے شانہ بشانہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور انکے حقوق کے تحفظ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں گے تاجر برادری کا اتحاد اور اتفاق ہی اصل طاقت ہے جس کی بدولت بورے والا کی تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر پوری طرح متحد ہے#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.