درخت چورعناصر نے فلمی انداز اپناتےہوےچوری شدہ لکڑی نہر میں بہا دی تاکہ محفوظ مقام پر نکال لیں
سرکاری و قیمتی درختوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائیوں میں تیزی ایس ڈی جنگلات کی قیادت میں ٹیموں کا موثر گشت

وہاڑی (سٹاف رپورٹر) وہاڑی اور گردونواح میں درخت چوری کی وارداتوں میں ایک نیا طریقہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر چوری کیے گئے درختوں کی قیمتی لکڑی کو نہر میں بہا کر ایک مخصوص مقام تک پہنچانے کی کوشش کی گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی او محکمہ جنگلات رانا جاوید رضا کی قیادت میں بلاک آفیسر مصطفیٰ بھٹی اور فیصل گارڈ پر مشتمل محکمہ جنگلات کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے نہر میں بہائی گئی تمام قیمتی لکڑی برآمد کرکے قبضے میں لے لی محکمہ جنگلات کی ٹیم کی بروقت کارروائی کے باعث لکڑی کو آگے منتقل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی محکمہ جنگلات کے مطابق علاقے میں درخت چوری کی روک تھام کے لیے نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سرکاری و قیمتی درختوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہےایس ڈی او جنگلات رانا جاوید رضا کا کہنا ہے کہ سرکاری اور قیمتی درخت قومی اثاثہ ہیں ان کی چوری یا نقصان پہنچانے میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
Found this useful?
Send it to someone who should read it.