محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وہاڑی کی کاروائی غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ سگریٹس کے پیکٹس برآمد
غیر قانونی اشیاء کی فروخت سے نہ صرف قومی خزانے کو سنگین نقصان پہنچتا ہے بلکہ یہ ملکی معیشت کے لیے بھی زہرِ قاتل ہے رائے بشیر،ملک عامر لیاقت

وہاڑی (چیف رپورٹر) ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز رائے بشیر احمد کھرل اور انسپکٹر ملک عامر نے ٹیم کے ہمراہ گڑھا موڑ میں کارروائی کے دوران 2 ہزار سے زائد نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے پیکٹس برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے، جبکہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر انسپکٹر ملک عامر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر رائے بشیر احمد کھرل نے کہا کہ غیر قانونی اشیاء کی فروخت سے نہ صرف قومی خزانے کو سنگین نقصان پہنچتا ہے بلکہ یہ ملکی معیشت کے لیے بھی زہرِ قاتل ہے انہوں نے واضح الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ضلع وہاڑی میں نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ سگریٹ کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے تمام دکانداروں اور ہول سیل ڈیلرز کے خلاف بلا تفریق بلا امتیاز سخت ترین قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی اشیاء کی روک تھام کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور یہ کریک ڈاؤن آنے والے دنوں میں مزید تیز کیا جائے گا۔
Found this useful?
Send it to someone who should read it.