کنٹریکٹر نےبورےوالا کے ماڈل ویلج کا سیوریج سسٹم تباہ کر دیا فنڈز بند ھونے کا بہانہ بنا کر سامان اٹھا کر فرار
پرانے سولنگ کی اینٹیں بیچ دی گئیں نیا سولنگ نہ لگانے سے آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا جگہ جگہ گندہ پانی جمع تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

بوریوالا (تحصیل رپورٹر) چک نمبر 333 ای بی کنٹریکٹر نے ماڈل ویلج قرار پانے والے گاوں کا سیوریج سسٹم تباہ کر دیا فنڈز بند ھونے کا بہانہ بنا کر کنٹریکٹر سامان اٹھا کر فرار ھو گیا اہل دیہہ کا کمشنر ملتان ڈی سی وھاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کنٹریکٹر ظفر کے نمائندے طوطی خان نے نیا سولنگ لگانے کیلئے سارے گاوں کی گلیوں کے پرانے سولنگ کی اینٹیں بیچ دی گلیوں میں نیا سولنگ نہ لگانے سے آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا جگہ جگہ پانی جمع بدبو تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ گاوں کے مکینوں کا کہنا ھے اگر نیا سولنگ نھیں لگانا تھا تو پرانے سولنگ کو کیوں اکھاڈا گیا ناقص اور غیر معیاری میٹریل کا بے دریغ استعمال ھونے سے نالیاں بھی جگہ جگہ سے بیٹھنے لگیں لیول نہ ھونے سے پانی نالیوں سے کراس نھیں ھو رھا اعلی حکام نوٹس لیتے ھوئے کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کرکے غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروائیں
Found this useful?
Send it to someone who should read it.