کھیلیں نوجوانوںکوصحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں
وہاڑی سپر لیگ سیزن 7 ٹرافی فائٹر کرکٹ کلب نے 24 ڈبلیو بی کی ٹیم کو مکمل طور پر بے بس کرتےہوے اپنے نام کر لی

وہاڑی (سپورٹس رپورٹر)کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ انہیں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں حکومت پنجاب جس طرح کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کے مواقع فراہم کررہی خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان ڈاکٹر سیف الرحمن ، چیئرمین الرحمن ڈویلپرز ڈاکٹر مقصود وصلی نے وہاڑی سپر لیگ سیزن 7 کے میچ میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ٹورنامنٹ آرگنائرز عدیل مغل ، حافظ عبدالصمد نے مہمانوں کا استقبال کہا وہاڑی سپر لیگ میں کھیلےجانے والےآخری میچ میں ٹرافی فائٹر کرکٹ کلب نے 24 ڈبلیو بی کی ٹیم کو مکمل طور پر بے بس کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا 112 رنز کے ہدف میں 24 ڈبلیو بی ک ٹیم 34 رنز پر ڈھیر ہوگئی ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سیف الرحمن اور ڈاکٹر مقصود وصلی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھیلوں میں مصروف رہ کر منفی سرگرمیوں اور غیر صحت مند مشاغل سے دور رہتے ہیں جبکہ ان میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور مثبت مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہاڑی سپر لیگ جیسے کھیلوں کے ایونٹس نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ شہر میں کھیلوں کی صحت مند روایت کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدانوں سے جوڑا جائے تاکہ ان کی توانائیاں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں صرف ہوں۔ انہوں نے لیگ کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھیلوں کے مزید مقابلوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا #
Found this useful?
Send it to someone who should read it.