ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ سے وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کی ملاقات
صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید شیراز حسین کاظمی نے ملاقات میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صنعت و تجارت، سرمایہ کاری اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

وہاڑی (چیف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ سے وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران نے ملاقات کی۔ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید شیراز حسین کاظمی نے وفد کی قیادت کی۔ ملاقات میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صنعت و تجارت، سرمایہ کاری اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کاروباری برادری کو بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ کاروباری برادری کی سہولت کیلئے سرکاری محکموں کے مابین رابطہ مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع اور معاشی ترقی کو تقویت ملتی ہےڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیمبر آف کامرس صنعت و تجارت کے فروغ اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ حکومت پنجاب نے کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے ای بز پورٹل کی سہولت فراہم کی ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ متعلقہ محکمے مقررہ مدت میں درخواستوں پر کارروائی مکمل کرکے این او سی جاری کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ مختلف زونز بنا کر کاروباری سرگرمیوں کو بہتر انداز میں فروغ دیا جا سکتا ہے۔ جس علاقے میں جو خام مال پیدا ہو رہا ہے اس سے مختلف مصنوعات تیار کی جا سکتی ہیں۔ ہمیں ویلیو ایڈیشن کی طرف جانا ہوگا اور مقامی اجناس کے مطابق مختلف صنعتوں کو فروغ دینے پر توجہ دینا ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے چیمبر آف کامرس کے مسائل کے حل اور باہمی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی صدر چیمبر آف کامرس سید شیراز حسین کاظمی نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے باہمی تعاون جاری رہے گا اس موقع پر اے ڈی سی انفورسمنٹ محمد عثمان جلیس، اے ڈی سی میونسپل سروسز غلام مرتضیٰ، اے سی وہاڑی انعم اکرم، اے سی میلسی سعد بن خالد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، سینئر نائب صدر محمد آصف چوہدری، ایگزیکٹو ممبران چوہدری محمد سرور، محمد عثمان احمد، نوشین ملک، شیراز احمد، محمد علی بشارت، خالد حسین، سابق نائب صدر محمد علی، سینئر ممبر راجہ ندیم کیانی اور جنرل سیکرٹری زاہد سعید موجود تھے۔
Found this useful?
Send it to someone who should read it.