میلسی میں کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن جاں بحق
بجلی مکینک محمد عامر ولد اللہ دتہ آرائیں سکنہ آرے پور گزشتہ روز نوقابل واہ فیڈر پر مرمت کا کام کر رہا تھا علاقہ بھر کی فضاء سوگوار ہوگئی
میلسی (تحصیل رپورٹر)واپڈا سب ڈویژن امیر پور میں نوقابل واہ فیڈر پر کام کرنے والا محنت کش الیکٹریشن بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطابق محمد عامر ولد اللہ دتہ قوم آرائیں سکنہ آرے پور، جو کہ بجلی کا کاریگر تھا، گزشتہ روز نوقابل واہ فیڈر پر مرمت کا کام کر رہا تھا کہ اچانک تاروں میں کرنٹ آنے سے وہ بری طرح جھلس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واپڈا سب ڈویژن کا عملہ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ضروری کارروائی کے بعد مرحوم کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ناگہانی موت پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اہل علاقہ اور ورثاء نے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غریب محنت کش کے ورثاء کی فوری مالی امداد کی جائے اور اس افسوسناک وقوعہ کی شفاف انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Found this useful?
Send it to someone who should read it.