بلدیاتی الیکشن کے ذریعے عوام کے بنیادی مسائل گراس روٹ لیول پر حل ہوتے ہیں مہر عبد الغفار،جہانگیر ہاشمی
انتخابات کی تاریخ کے بار بار آگے جانے سے عوام میں تشویش لہر پائی جارہی ہے حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں

میلسی (نمائندہ خصوصی) میونسپل کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین مہر عبدالغفار اور سینیئر ممبر امن کمیٹی ضلع وہاڑی محمد جہانگیر ہاشمی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے ذریعے عوامی نمائندے منتخب ہوں گے جو عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی پریس کلب میں صدر سجاد احمد سعیدی، چیئرمین احتساب کمیٹی محمد اسلم خان یوسفزئی،سرپرست اعلیٰ میاں عزیز الرحمن، سرپرست واجد شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی الیکشن کرائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں، بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کا وزٹ کیا اور ترقیاتی کاموں کی تعریف کی.
Found this useful?
Send it to someone who should read it.