نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے شہزاد خان کھچی،وسیم احمد شیخ،شیخ محمد سلیم
پاکستان کی آبادی کئی گنا بڑھ گئی بوجھ چار صوبے برداشت نہیں کر سکتے اس لیے نئے صوبے بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے ورنہ احتجاج کریں گے

میلسی (نمائندہ خصوصی) امیدوار صوبائی اسمبلی شہزاد خان کھچی، مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے صدر وسیم احمد شیخ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان میں جنوبی پنجاب سمیت دیگر صوبوں کا قیام ناگزیر ہے جس سے انصاف عوام کو دہلیز پر نصیب ہوگا اور عوام کی مشکلات اور اخراجات میں کمی واقع ہوگی، قیام پاکستان سے لے کر اب تک 79 سال میں صوبوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ پاکستان کی آبادی کئی گنا بڑھ گئی ہے آبادی کا بوجھ چار صوبے برداشت نہیں کر سکتے اس لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنائے جائیں اس موقع پر محمد جہانگیر ہاشمی رانا حسنین رضامنٹو، ملک امیر، محمد شکیل، عبدالماجد مونی، محمد زبیر، قمر خان ڈاہر بھی موجود تھے۔
Found this useful?
Send it to someone who should read it.