عازمینِ حج کے لیے مقدس سرزمین کا سفر بڑی خوش نصیبی اور سعادت ہے شیخ محمد حسین سلیم
عازمین مقدس مقامات پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی،اتحاد امتِ اور پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کریں چیف ایگزیکٹو مبین رسول طورجیانیس ایم ٹریول اینڈ ٹورز کے زیر انتظام قافلہ کی روانگی پر گفتگو

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین بلدیہ وہاڑی شیخ محمد حسین سلیم نے کہا ہے کہ عازمینِ حج کے لیے مقدس سرزمین کا سفر کسی بڑی خوش نصیبی اور سعادت سے کم نہیں، یہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل ہے کہ وہ اپنے منتخب بندوں کو خانہ کعبہ کی زیارت روضہ رسول ﷺ کی حاضری کا موقع عطا فرماتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیانیس ایم ٹریول اینڈ ٹورز کے زیر انتظام 50 خواتین و مرد حضرات پر مشتمل قافلہ کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سفر مکہ و مدینہ مسلمانوں کی زندگی کا ایک عظیم روحانی سفر ہے، جس کے دوران عبادات، دعاؤں اور ذکرِ الٰہی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ عمرہ کے لیے جانے والے خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر کی حاضری کے لیے منتخب فرمایا چیف ایگزیکٹو مبین رسول طورنے عمرہ کے لیے جانے والوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقدس مقامات پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ ہمیشہ کی طرح لوگوں کا اعتماد کا مظہر ہے کہ ہمارے ہاں سے لوگ مقدس سفر کے لیے روانہ ہوتے ہیں اس موقع پر تمام عازمین کو پاسپورٹ سپیشل گفٹ بھی دئیے گئے پھولوں کے ہار پہنائے گئے #
Found this useful?
Send it to someone who should read it.