BBriefShell
The 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of Purchase
Vehari

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے الیکشن فرینڈز اتحاد گروپ کی پاور شو کے موقع پر وؤکلاء رہنماؤں اور ممبران بار کےاعزاز میں ہائی ٹی

امیدواران برائے صدارت میاں فیصل احسان،جنرل سیکرٹری مہر کاظم حسین،نائب صدر ملک غلامصطفی کھوکھر،جوائنٹ سیکرٹری رانا حیدر عباس،لائبریری سیکرٹری چوہدری قمر شریف جلی نے خوش آمدید کہا کامیابی کا عزم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے الیکشن فرینڈز اتحاد گروپ کا پاور شو فرینڈز اتحاد گروپ کی جانب سے ممبران ڈسٹرکٹ بار کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام امیدواران برائے صدارت میاں فیصل احسان،جنرل سیکرٹری مہر کاظم حسین،نائب صدر ملک غلامصطفی کھوکھر،جوائنٹ سیکرٹری رانا حیدر عباس،لائبریری سیکرٹری چوہدری قمر شریف جلی نے دوستوں کو خوش آمدید کہا تقریب میں سابق صدور بار خضر حیات تارڑ،شکیل تارڑ،سید نعیم الحسن بخاری،چودھری شعبان غفور،مظہر محمود گھمن،میاں احسان،رانا ساجد،بابر منظور دووگل،حسن طور،سینئر قانون دان احتشام الحق صدیقی، لبنی احتشام، جنرل سیکرٹری بار مطلوب جوئیہ، چوہدری علی اعجاز،رضوان سعید، الطاف خان ڈاہا،ناصر وصلی،رانا ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی اور فرینڈز اتحاد گروپ کے امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا سید نعیم الحسن بخاری نے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہمارا گروپ بار کی بہتری کے لیے کام کریں ہر سال ہمارے نامزد کردہ امیدوار کامیابی سمیٹتے ہیں اس بار بھی ہمیں پورا یقین ہے کہ گروپ کے نامزد امیدوار کامیاب ہونگےامیدوار صدر میاں فیصل احسان نےکہا کہ بطور جنرل سیکرٹری پہلے بھی بار کے لیے کام کیا اس بار بطور صدر کامیاب ہوکر بار کی بہتری وکلاء کے تحفظ کا مکمل اعادہ کیا جائے گا جو ممبران بار کی عزت کرے گا ہمارے لیے سر آنکھوں پر میں اپنے سنئیرز گروپ ممبران کا شکر گزار ہوں اور انہیں بھرپور یقین دلاتا کہ کامیابی کے بعد ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا امیدوار جنرل سیکرٹری بار مہر کاظم حسین نے کہا کہ گروپ نے میرے لیے جو فیصلہ کیا میں بھرپور کوشش کروں گا کہ بار کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے کام کروں نوجوان وکلاء ، خصوصا خواتین کے لیے کام کیا جائے اپ سب ہمیں ووٹ دیں ہم اپ کے ووٹ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے بار کے لیے بہترین کام کریں گے#

Found this useful?

Send it to someone who should read it.