پیپلز لیبر بیورو پیپلزپارٹی کا بنیادی الائیڈ ونگ ہے میر وسیم سیال
پیپلزپارٹی مزدوروں اور محنت کشوںکی جماعت جس نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کےلئے آواز بلند کی عبدالقادر شاہین کی قیادت میں پورے جنوبی پنجاب میں گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کر کے فعال ونگ ثابت کریں گے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پیپلز لیبر بیورو پیپلزپارٹی کا بنیادی الائیڈ ونگ ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مہروسیم سیال سینئر نائب صدر پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب نے اپنے بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مزدوروں اور محنت کشوںکی جماعت ہے اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کےلئے آواز بلند کی ہے اور ہم ہر فورم پر یہ آواز بلند کرتے رہیں گے مہر وسیم سیال نے کہا کہ وہ پیپلز لیبر بیورو کو صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود .اور چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین کی قیادت میں پورے جنوبی پنجاب میں گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کر کے فعال ونگ ثابت کریں گے اس وقت ڈویثرن اضلاع تحصیلوں سٹی اور یونین کونسل سطح پر تنظیم سازیاں مکمل کر رہے ہیں انشاءاللہ بہت جلد صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے اور مزدوروں کے مسائل اور پیپلز لیبر بیورو کی تنظیمی کارکردگی بارے بریفنگ دیں گےانہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب میں صدر مخدوم احمد محمود اور چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین می قیادت میں مزید فعال ہو چکی ہےاور انشاءاللہ آیندہ الیکشن میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.