محکمہ ہائی وے ڈویژن وہاڑی کے زیرِ اہتمام ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب
مہمانِ خصوصی ایکسین ہائی وے ڈویژن وہاڑی طاہر عزیز لنڈ بلوچ تھے ریٹائرڈ ملازمین کو پھولوں کے ہار پہنائے خدمات کے اعتراف میں تحائف بھی پیش کیے گئے

وہاڑی(سٹاف رپورٹر)محکمہ ہائی وے ڈویژن وہاڑی کے زیرِ اہتمام ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد دفتر ہائی وے ڈویژن ملتان روڈ وہاڑی میں کیا گیا تقریب کے مہمانِ خصوصی ایکسین ہائی وے ڈویژن وہاڑی طاہر عزیز لونڈ بلوچ تھے اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں تحائف پیش کیے گئے تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا محکمہ ہائی وے ڈویژن وہاڑی کے زیر انتظام محکمہ سے ریٹائرمنٹ پر ہائی وے کے ملازمین (ڈرائیور،میٹ اور بیلدار) محمد خالد، محمد یوسف،محمد انور،بشیر احمد،امام بخش،محمد رمضان،غلام وارث،محمد اکرم،محمد الطاف،ناصر علی کی مخلصانہ خدمات پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر ایپکا وہاڑی طیب بھٹی نے ادا کئے اس تقریب سعید کا اہتمام آفس سٹاف نے کیا جن میں محمد موسیٰ ایس ڈی او وہاڑی، اظہر ثقلین سنئیر سب انجینیئر اور دیگر سب انجینیئر محمد ندیم عباس،عرفان بابر،ایس ڈی سی شوکت علی،اے ایس ڈی سی،محمد زاہد گجر اور عبدالغفور ڈویژنل ہیڈ ڈرافٹس مین ھائی وے ڈویژن وہاڑی نے کیا تقریب میں تمام ھائی وے سٹاف و آفیسرز حضرات نے شمولیت اختیار کی اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو تحائف پیش کئے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں بہترین کلمات ادا کئے اور آخر میں بہترین عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.