تھانہ صدر میلسی کی حدود موضع چھتانیہ کا مشہور سکینڈل کیس عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی
وائرل ویڈیو جعلی اور ایڈیٹ شدہ ہےمیرے اور میرے والد کے درمیان ایسا کوئی تعلق قائم نہیں ہوا
میلسی(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر میلسی کی حدود موضع چھتانیہ کا مشہور سکینڈل کیس عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج میلسی وارث جاوید نے تھانہ صدر میلسی کے مشہور زمانہ وائرل ویڈیو کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزم مختیار کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ ملزم کے وکیل معروف قانون دان سید غلام قمبر شمسی ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ کیس سرے سے ہی پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تھاسید غلام قمبر شمسی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاملہ ویڈیو وائرل کا تھا جس پر کارروائی کا اختیار صرف این سی سی آئی اے (NCCIA) کو حاصل ہے، پنجاب پولیس کو اس پر مقدمہ درج کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا۔ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی مظہر شان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قانون کے برخلاف کام کیا ویڈیو وائرل کرنے والے اصل ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے، جعلی اور فیک ویڈیو میں نظر آنے والے باپ بیٹی کے خلاف اپنی مدعیت میں ہی مقدمہ نمبر 386/26 درج کر دیا ملزم کے وکیل سید قمبر شمسی کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد خاتون (ش) جو کہ ملزم مختیار کی سگی بیٹی ہے، نے خود پولیس کے سامنے اور بعد ازاں معزز عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا کہ وائرل ویڈیو جعلی اور ایڈیٹ شدہ ہےمیرے اور میرے والد کے درمیان ایسا کوئی تعلق قائم نہیں ہوا، میں اپنے خاوند کے ساتھ ہنسی خوشی اپنی ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں خاتون کے اس واضح بیان کے بعد معزز عدالت نے وکیل سید غلام قمبر شمسی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے انتہائی کم وقت میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ سید قمبر شمسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایس ایچ او صدر میلسی کی اس غیر قانونی ایف آئی آر سے ایک شریف خاندان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، اس معاملے پر ایس ایچ او کے خلاف اعلیٰ حکام کو کارروائی کے لیے درخواست دی جائے گی#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.