محکمہ صحت کی مبینہ غفلت ، ڈینگی کے زندہ لاروے کی موجودگی کے باوجود مؤثر تدارک نہ ہوسکا
کالج ٹاؤن ملتان روڈ،کباڑیہ شاپ اندرون شہر اور ملحقہ آبادیوں میں جگہ جگہ کھڑے پانی میں مچھروں کی بہتات سےمحکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت کی مبینہ غفلت ، ڈینگی کے زندہ لاروے کی موجودگی کے باوجود مؤثر تدارک نہ ہوسکا، شہریوں کی جانیں خطرے میں،انتظامیہ خاموش تماشائی وہاڑی موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی مچھروں کی افزائش اور زندہ لاروے کی مبینہ موجودگی نے شہریوں میں خوف و تشویش پائی جانے لگی کالج ٹاؤن ملتان روڈ،کباڑیہ شاب اندرون شہر اور ملحقہ آبادیوں میں جگہ جگہ کھڑے پانی میں مچھروں کی بہتات سےمحکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ملتان روڈ پر ڈینگی کے زندہ لاروے کی تصدیق کے بعد شہریوں کے مطابق مؤثر سپرے، لاروا تلف کرنے اور وبا کی روک تھام کے عملی اقدامات کرنے کے بجائے ایک کباڑیے کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا، جس پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے کے بجائے مقدمات کے ذریعے کارروائی دکھانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو ڈینگی کے پھیلاؤ سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، مگر متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر مہم دکھائی نہیں دے رہی۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی کے زندہ لاروے کی موجودگی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے کر غفلت ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے اور شہر بھر میں فوری طور پر مؤثر سپرے، لاروا تلف کرنے اور ڈینگی کی روک تھام کے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ممکنہ وبا اور جانی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے#م
Found this useful?
Send it to someone who should read it.