چڑیا گھر میں مہاجر پرندوں کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد
واک کا مقصد عوام میں ہجرت کرنے والے پرندوں کی اہمیت، ماحول کے قدرتی توازن میں ان کے کردار اور ان کی قدرتی رہائش گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا

وہاڑی(سٹاف رپورٹر)چڑیا گھر میں مہاجر پرندوں کا عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا واک میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز مہر کلیم سرفراز، ھیڈ وائلڈ لائف رینجرز محسن امین اور دیگر نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق ورلڈ مائیگریٹری برڈ ڈے (مہاجر پرندوں کے عالمی دن) کے موقع پر وہاڑی چڑیا گھر میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں چڑیا گھر آنے والے شہریوں نے بھی شرکت کی واک کا مقصد عوام میں ہجرت کرنے والے پرندوں کی اہمیت، ماحول کے قدرتی توازن میں ان کے کردار اور ان کی قدرتی رہائش گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا اس موقع پر شرکاء کو آگاہی فراہم کی گئی کہ مہاجر پرندے ماحولیاتی نظام کا اہم حصہ ہیں اور ان کی بقا کے لیے قدرتی ماحول، آبی ذخائر اور جنگلات کا تحفظ ناگزیر ہے مزید شرکاء کو بتایا گیا کہ وہ پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں آگاہی واک کے ذریعے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مہاجر پرندوں کے تحفظ اور ان کے قدرتی مسکن کی حفاظت کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلیں بھی قدرت کے ان خوبصورت تحفوں سے مستفید ہو سکیں#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.