علی الصبح ہونے والی بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے واسافیلڈ ٹیمیں متحرک
جنرل بس اسٹینڈ، کلب روڈ، جناح روڈ، کارخانہ بازار، خانیوال چوک، مدنیہ کالونی چوک، پیپلز کالونی اور لکڑ منڈی چور

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ایم ڈی واسا وہاڑی چوہدری اکرام اللہ کی ہدایات پر علی الصبح ہونے والی بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک کر دی گئیں، جنہوں نے اتوار کی تعطیل کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی ریکارڈ وقت میں نکاسی یقینی بنا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا تفصیلات کے مطابق واسا وہاڑی کی ٹیموں نے جدید مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لاتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ، کلب روڈ، جناح روڈ، کارخانہ بازار، خانیوال چوک، مدنیہ کالونی چوک، پیپلز کالونی اور لکڑ منڈی سمیت شہر کے مختلف اہم مقامات سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل تیزی سے مکمل کیا، جس سے شہریوں کی آمدورفت معمول پر رکھنے میں مدد ملی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ بشیر احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیغم شہزاد فیلڈ میں موجود رہے اور نکاسیٔ آب کے آپریشن سمیت انتظامی امور کی نگرانی کرتے رہے۔ واسا کی فیلڈ ٹیمیں اتوار کی تعطیل کے باوجود شہریوں کو بارش کے بعد پیش آنے والی مشکلات سے نجات دلانے اور نکاسیٔ آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے سرگرم رہیں ایم ڈی واسا وہاڑی چوہدری اکرام اللہ کی ہدایات کے مطابق بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے گئے، تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے اور شہر میں آمدورفت کی روانی برقرار رہے#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.