کاروبار کا اصل مقصد رزقِ حلال کمانا ہونا چاہیے اس میں برکت اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے حافظ حبیب الرحمن
انسانی صحت اور زندگی کے تحفظ کو اولین ترجیح دینی چاہیے کاروبار میں سچائی، امانت داری اور جائز منافع سے معاشرے میں مثبت کاروباری روایات کو فروغ دیا جا سکتا ہے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیکرٹری جماعت اہلحدیث پاکستان حافظ حبیب الرحمن ضیاء نے کہا ہے کہ کاروبار کا اصل مقصد رزقِ حلال کمانا ہونا چاہیے، کیونکہ حلال کمائی میں برکت اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے کاروباری حضرات دیانت داری اور ایمانداری کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوام کو معیاری اشیاء اور بہترین سہولیات فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ میڈیکل سٹور کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا مہمانان خصوصی حافظ حبیب الرحمن ضیاء ایڈیشنل سیکرٹری جماعت اہلحدیث پاکستان نے چیف ایگزیکٹو حافظ مبشر طارق کاشف محمود ، ماسٹر طارق محمود ، ساجد محمود خالد محمود کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر احسان الہی ، ماسٹر صدیق ، علی المرتضی ، فوجی منیر ، عدنان اسلم جٹ ، فوجی رفیق ، مدثر بھٹی ، زاہد محمود ، چوہدری اللہ دتہ ، حافظ عبیدالرحمن ، چوہدری لطیف سمیت معززین شہر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ادویات کی فراہمی ایک اہم ذمہ داری ہے، جس میں انسانی صحت اور زندگی کے تحفظ کو اولین ترجیح دینی چاہیے کاروبار میں سچائی، امانت داری اور جائز منافع کو اہمیت دے کر معاشرے میں مثبت کاروباری روایات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حافظ میڈیکل سٹور کی کامیابی اور کاروبار میں برکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.