حاجی طارق ڈاہا اور حاجی ساجد ڈاہا کے والدین و عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے تین روزہ فری آئی کیمپ
معروف آئی سپشلسٹ ڈاکٹر رئیس اور ڈاکٹر ایوب کی زیر نگرانی درجنوںمریضوں کے آنکھوں کے فری چیک اپ اور آپریشنز لینز بھی ڈالے گئے

وہاڑی(سٹاف رپورٹر)کاروباری شخصیت حاجی طارق خان ڈاہا اور حاجی ساجد خان ڈاہا کے والدین و عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے سوسائٹی فار پریونشن اینڈ کور بلائنڈنس کراچی کے تعاون سے تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد احمد سرجیکل ہسپتال 24 ڈبلیو بی خانیوال روڈ وہاڑی پر کیا گیا آئی کیمپ کا افتتاح معززین علاقہ نے فیتا کاٹ کر کیا کیمپ کے پہلے روز سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور آپریشن کرکے لینز بھی ڈالے گئے معروف تاجر رہنما حاجی ساجد خان ڈاہا کی جانب سے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے تین روزہ سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا آئی کیمپ کا افتتاح مرحومین کی مغفرت کی دعا کے ساتھ کیا گیا ساجد خان ڈاہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے والد حاجی نذیر خان ڈاہا(مرحوم)اور والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے ہر سال فری آئی کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں جس میں معروف آئی سپشلسٹ ڈاکٹر رئیس اور ڈاکٹر ایوب کے زیر نگرانی مریضوں کے آنکھوں کے فری آپریشن کئے جاتے جس میں مریضوں مکمل ٹیسٹ،ادویات،لینز اور چشمے فری مہیا کئے جاتے ہیں میں اور میری پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ سوسائٹی فار پریونشن اینڈ کور بلائنڈنس کراچی کے ڈاکٹرز اور عملہ اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اللّٰہ پاک ہماری اس کوشش کو قبول کرتے ہوئے میرے والدین سمیت عزیز و اقارب اور علاقہ کے تمام مرحومین کی بخشش فرمائے آمین#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.