وہاڑی مستحق نادار افراد کے لیے آنکھوں کے امراض کے لیے جاری فری کیمپ 150 سے زائد مریضوں کا فری آپریشن
حاجی ساجد خان ڈاہا کے ایصال ثواب کے لیے مدینہ پٹرولیم اڈہ 32 ڈبلیو بی کے تعاون سے سوسائٹی فار پریونشن اینڈ کیور آف بلائنڈنس کراچی کے اشتراک سے24 ڈبلیو بی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مستحق نادار افراد کے لیے آنکھوں کے امراض کے لیے جاری فری کیمپ 150 سے زائد مریضوں کا فری آپریشن معروف سماجی رہنما ڈاکٹر مقصود احمد وصلی کا کیمپ کا دورہ کیا دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا منتظمین کی کاوشوں کو سہراہا تفصیل کے مطابق حاجی ساجد خان ڈاہا مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے مدینہ پٹرولیم اڈہ 32 ڈبلیو بی کے تعاون سے سوسائٹی فار پریونشن اینڈ کیور آف بلائنڈنس کراچی کے اشتراک سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں معروف ڈویلپر ڈاکٹر مقصود احمد وصلی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر حاجی طالب خان ڈاہا ، حاجی طارق خان ڈاہا ، سلیم خان ڈاہا ، ندیم خان ڈاہا ، عامر خان ڈاہا ، عابد خان ڈاہا ، پروفیسر عبدالغفور آرائیں ، چوہدری عبدالوحید گجر ، لیاقت خان ڈاہا سمیت معززین شہر موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر مقصود احمد وصلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ایک عظیم فلاحی عمل ہے۔ آنکھیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ انمول نعمت ہیں ان کی حفاظت اور امراض کی بروقت تشخیص کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فری آئی کیمپ جیسے اقدامات ان افراد کے لیے امید کی کرن ہیں جو مالی مشکلات کے باعث آنکھوں کا علاج کروانے سے قاصر رہتے ہیں۔ حاجی ساجد خان ڈاہا مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اس فلاحی سرگرمی کا انعقاد قابلِ تحسین ہے کیونکہ خدمتِ خلق اور انسانیت کی بھلائی کے کام مرحومین کے لیے ایصال ثواب کا ذریعہ بنتے ہیں ڈاکٹر مقصود احمد وصلی نے مزید کہا کہ معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد اور فلاحی اداروں کو چاہیے کہ وہ صحت کے شعبے میں اپنا کردار ادا کریں کیمپ منتظمین ساجد خان ڈاہا نے کہا کہ کیمپ میں آب تک 150/مریضوں کے فری آپریشن کئے جاچکے ہیں جن کا فری لینز ، عینک ادویات آپریشن اور چیک اپ شامل ہے کسی بھی فرد سے ایک روپے بھی نہیں کیا گیا مزید جتنے بھی افراد اس کیمپ میں ائیں گے سب کو فری علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.