سپرلیگ ایڈیشن 7 کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ مرحلہ شروع آج کےمیچ میں ٹرافی فائٹر نے مدمقابل سٹار الیون کو ہرا دیا
آج کے دور میں جہاں نوجوان کی ترجیہات موبائل اور سوشل میڈیا وہاں ایسے ٹورنامنٹ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں پیدا کرنے کا بہترین سامان ہیں آرگنائزر مبارک باد کے مستحق ہیں مہمانان گرامی کا خطاب

وہاڑی(سٹاف رپورٹر)سپر لیگ ایڈیشن 7 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناک آؤٹ مرحلہ کا سلسلہ شروع آج کھیلے جانےوالے میچ میں ٹرافی فائٹر نے مدمقابل سٹار الیون کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا میچ کے مہمان خصوصی مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت شیخ محمد فیاض ، امیدوار برائے چیئرمین یوسی 8 شیخ علی جاوید ایڈووکیٹ سابق ممبر BOG جمخانہ ، زونل منیجر الائیڈ بنک محسن شیخ ، شیخ حسن فیاض ، شیخ خرم ، شیخ حارث فیاض ، حسن شاہ تھے گراؤنڈ آنے پر آرگنائزر ٹورنامنٹ کمیٹی حافظ عبدالصمد ، عدیل مغل نے پرتپاک استقبال کیا پھول نچھاور کئے گئے مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹو لیا گیا مہمانان خصوصی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں جہاں نوجوان کی ترجیہات موبائل اور سوشل میڈیا ہے ایسے میں اس طرح کے ٹورنامنٹ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں پیدا کرتے ہیں جو ان کے جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے ضروری ہوتیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جو ایسے ٹورنامنٹ کرواتی جس سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا کھل کا اظہار کرنے کا موقع ملتا ہے#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.