محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے شارٹ ٹوکن ٹیکس ادا نا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
گاڑیوں کے مالکان مقررہ ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں اور قانونی تقاضے پورے کریں ٹیکس کی عدم ادائیگی سے گاڑی مالکان کو ان دی روڈ پریشانی ہوسکتی ہے رائے بشیر کھرل
وہاڑی(چیف رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے شارٹ ٹوکن ٹیکس ادا نا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہےڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر رائے بشیر کھرل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خانیوال روڈ پر مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کا جائزہ لیا شارٹ ٹوکن کی حامل گاڑیوں کو قانونی کاروائی کرتے ہوئے موقع پر ان کے ٹوکن ادا کروائے گئے اس موقع پر رائے بشیر کھرل نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان مقررہ ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں اور قانونی تقاضے پورے کریں ٹیکس کی عدم ادائیگی اور شارٹ ٹوکن کے ذریعے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرکاری محصولات کی وصولی اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے محکمہ ایکسائز کی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اس لیے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی کے واجب تمام ٹیکسز فوری ادا کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.