میلسی کے نواحی موضع رکن پور میں پرائمری اسکول کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 8 سالہ طالب علم جاں بحق
بچے کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہےعینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارپولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف ہے
وہاڑی(سٹاف رپورٹر)موضع رکن پور میں پرائمری اسکول کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جس کے باعث اسکول کے طلبہ اور اساتذہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لے کر ٹبہ سلطان پور کے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واقعے کے بعد اہل علاقہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکولوں کے اطراف سکیورٹی کے مؤثر انتظامات اور واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.