میلسی: اڈا ہری چند میں بجلی کا کھمبا سڑک پر جھکا، واپڈا کی غفلت سے انسانی جانیں خطرے میں
اس روڈ پر روزانہ سینکڑوں طلبہ و طالبات کا گزر کیونکہ قریب ہی تین نجی سکولز اور ایک دینی مدرسہ ہے علاؤہ مکین

میلسی (تحصیل رپورٹر)واپڈا فرسٹ ڈویژن میلسی کے زیر انتظام عالم پور / ابوبکر وراق فیڈر کا ایک بجلی کا پول دھلو روڈ اڈا ہری چند کے عین وسط میں گرنے کے قریب ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پول بری طرح جھک چکا ہے اور ہائی وولٹیج تاریں لٹک رہی ہیں مقامی دکانداروں اور راہگیروں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں سے پول اسی حالت میں ہے لیکن واپڈا عملے نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی۔ اس روڈ پر روزانہ سینکڑوں طلبہ و طالبات کا گزر ہوتا ہے کیونکہ قریب ہی تین نجی سکولز اور ایک دینی مدرسہ قائم ہےعلاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور ایس ای میپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس پول کی مرمت کر کے کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جائے۔
Found this useful?
Send it to someone who should read it.