ساہوکا وہاڑی کے نواحی چک میں شراب نوشی پارٹی کے بعد جھگڑا
محمد یار ، اللہ یار عمران ذوالفقار اور نور نے مشتاق پر تشدد کیاکپڑے پھاڑے دس ہزار روپے نکالے موبائل فون توڑ دیا اور ویڈیو بنائی شور شرابہ سن کر محمد اقبال،افتخار ذوالفقار بھٹی نے جان خلاصی کروائی
وہاڑی(سٹاف رپورٹر)ساہوکا کے نواحی چک نمبر 311 ای بی میں شراب نوشی کے بعد جھگڑے کے دوران مشتاق احمد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے،کمرے میں محبوس رکھنے، کپڑے پھاڑنے، ویڈیو بنانے، 10 ہزار روپے نقدی چھیننے اور موبائل فون توڑنے کا الزامات عائد کیے جارہے ہیں تفصیل کے مطابق نور محمد یار کے گھر میں مشتاق احمد اور نور محمد نے مبینہ طور پر شراب پی۔جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا مبینہ طور پر محمد یار وٹو، اللہ یار، محمد عمران ولد احمد یار،ذوالفقار ولد محمد یار اور نور محمد ولد محمد یار مشتاق احمد کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھےپھر مشتاق احمد کو کمرے میں محبوس کیاگیا اس کے کپڑے پھاڑے گئے دس ہزار روپے نکالے اس کا موبائل فون توڑ دیا اور ویڈیو بھی بنائی گئی شور شرابہ سن کر محمد اقبال،افتخا ذوالفقار بھٹی اور دیگر موقع پر پہنچ گئے اور منت سماجت کرکے مشتاق احمد کو آزاد کروایا قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.