BBriefShell
The 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of Purchase
Vehari

تھانہ صدر وہاڑی کی حدود چک نمبر 194 ڈبلیو بی میں پنچایت میں پاؤں پکڑنے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت بارے پریس کانفرنس

آزادانہ ماحول میں صلح کے باوجود ڈیڑھ سال پرانی ویڈیو سیاق و سباق واضح کیے بغیر بدنیتی سے پھیلائی جا رہی ہے غیر جانبدرانہ تحقیقات سے انصاف فراہم کرکے بلیک میلنگ سے بچایا جائے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر وہاڑی حدود چک نمبر 194 ڈبلیو بی میں پنچایت کے دوران پاؤں پکڑنے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے معززین علاقہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے اور اس معاملے میں فریقین کے درمیان پہلے ہی صلح ہو چکی ہے، جس کا تحریری صلح نامہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈی پی او وہاڑی اور دیگر اعلیٰ حکام سے معاملے کی شفاف تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے پریس کانفرنس میں سابق کونسلر دلمیر حسین گرواہ، محمد سلیم نمبردار 194 ای بی، سابق کونسلر میاں اختر جاوید اور الیاس نمبردار 20 ڈبلیو بی حاجی محمد ناصر ، حاجی محمد مشتاق ،فوجی نزیر احمد ، مہر ظہور احمد ، حاجی ظفر چڈھر ، چوہدری کاشف اقبال ، خوشی محمد چوہان ، محمد صادق لدھڑ ، محمد بشیر انصاری ، اقبال کھرل ، محمد اقبال چوہان ، حاجی امین سمیت دیگر معززین علاقہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر محمد سلیم نمبردار اور میاں اختر جاوید نے کہا کہ دلمیر حسین گرواہ سابق کونسلر اور گاؤں کے معزز فرد ہیں۔ ان کے مطابق شہامند ولد محمد صادق نے دلمیر حسین کی بیٹی کے احاطے پر قبضے کی کوشش کی، جس پر پنچایت منعقد ہوئی اور معذرت کے بعد فریقین کے درمیان صلح ہو گئی، جس کا تحریری صلح نامہ بھی موجود ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو مبینہ طور پر بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس معاملے کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گاؤں کے متعدد افراد اس پنچایت اور صلح کے معاملے سے واقف ہیں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ شہامند کی جانب سے مختلف افراد کے خلاف درخواستیں بھی دی گئی ہیں اور اس حوالے سے متعدد افراد اپنے تحفظات رکھتے ہیں معززین علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وائرل ویڈیو اور اس سے متعلق تمام حقائق کا جائزہ لیا جائے، فریقین کے بیانات سنے جائیں اور معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے اصل صورتحال عوام کے سامنے لائی جائے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔#میاں وحیدالرحمن15.10.2026

Found this useful?

Send it to someone who should read it.