وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کورسز مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کرنے کی پروقار تقریب
نوجوان ملک کے مستقبل کی ضمانت جو تعلیم اور جدید ہنر سے آراستہ ہو کرنا صرف اپنے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کر سکتے ہیں بلکہ ملکی معیشت مضبوط بنانے کابھی اہم زریعہ ہیں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید

وہاڑی(سٹاف رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں نیوٹیک پاکستان کے اشتراک سے وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کورسز مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر سابق ناظم چوہدری محمد سعید اور سابق کونسلر چوہدری جمیل گجر ، چوہدری جبار ارائیں بھی موجود تھے میاں محمد ثاقب خورشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں۔ فنی تعلیم اور جدید ہنر سے آراستہ نوجوان نا صرف اپنے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کر سکتے ہیں بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کو عملی مہارتیں فراہم کرنے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روایتی تعلیم کے ساتھ فنی تربیت کے مواقع سے بھی بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ نے کہا کہ ادارے کا مقصد نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری فنی تعلیم اور عملی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ہنر سیکھ کر باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ نیوٹیک پاکستان کے اشتراک سے جاری کورسز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، خود روزگاری کو فروغ دینے اور ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو بہتر فنی تربیت کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی تقریب کے اختتام پر کورسز کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ شرکاء نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ایسے پروگراموں کو خوش آئند قرار دیا#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.