میلسی بورے والا اور مضافات کے بھٹہ مالکان کی ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے حوالے سےآگاہی ورکشاپ
حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق تمام بھٹوں کو زگ زیگ پر لانے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) میلسی بورے والا اور مضافات کے بھٹہ مالکان کی آگاہی ورکشاپ آرگنائزر قائم مقام صدر ڈاکٹر شہزاد راشد چوہدری شاہد راشد تھے اس آگاہی ورکشاپ میں جنوبی پنجاب کے علاؤہ مرکزی قیادت کے عہدیداران رانا فرمان علی ،رضوان حسین رحمانی رانا فلک شیر، حاجی محمد فرمان علی، سرپرست اعلی حاجی شیخ محمد امین اللہ انسپکٹر جاوید علی نے خصوصی شرکت کی ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات علی عمران نے حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ماحول کو فضائی آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے تمام بھٹوں جو زگ زیگ کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ آف پاکستان ، ہائی کورٹ اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع وہاڑی میں زگ زیگ بھٹہ فنکشنل کردیا گیا محکمہ ماحولیات وہاڑی کی جانب سے 20 ڈبلیو بی وہاڑی میں رہنما بھٹہ خشت میاں شہزاد کے بھٹہ پر اگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ڈائریکٹر ماحولیات وہاڑی علی عمران نے بھٹہ خشت مالکان کو اگاہی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر اب پنجاب بھر کی طرح وہاڑی میں بھی زگ زیگ بھٹے چلیں گے آج ہم نے میاں شہزاد کے بھٹہ پر اکٹھے ہونے کا مقصد بھی یہی ہے کہ انہوں نے یہ ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جس کا واضح فرق نظر آرہا ہے سب سے اہم بات کوئلے کی بچت کیونکہ زگ زیگ میں کم کوئلہ جلتا اور ماحول آلودہ ہونے سے بچا رہتا دوسرا اس میں تیار اینٹیوں کی کوالٹی دوسرے سے بہتر ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم یہ زگ زیگ ماحول دوست ہوتے ہیں جن کی بدولت ماحول خوشگوار اور آلودگی میں کمی واقع ہوتی اب یہ ہماری ذمہ داری کہ ہم سب مل کر حکومت پنجاب کی ہدایات کو اپنائیں اس موقعہ چودری حبیب، چوہدری خالد گجر نواز بھارہ،رضا خان لکھویرا، چوہدری الطاف گجر، میاں جہانگیر رحمانی ،مہر شوکت علی کے علاؤہ بھٹہ مالکان نے بھرپور شرکت کی#میاں وحیدالرحمن15.10.2026
Found this useful?
Send it to someone who should read it.