BBriefShell
The 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of Purchase
Vehari

ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مبینہ بدانتظامی بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور ادویات کی تقسیم میں امتیازی سلوک کی شکایات

سرکاری عملے کی حاضری ادویات کی دستیابی و تقسیم اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کی باقاعدہ نگرانی نہایت ضروری سرکاری ہسپتال غریب اور بے سہارا افراد کے لیے علاج کی بنیادی امید

وہاڑی(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مبینہ بدانتظامی بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور ادویات کی تقسیم میں امتیازی سلوک کی شکایات نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں علاج کی غرض سے آنے والے غریب اور مستحق مریضوں کو مبینہ طور پر ادویات کے حصول میں مشکلات عملے کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات کا سامنا ہے جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہےمریضوں اور ان کے ورثاء کے مطابق ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کے حوالے سے مبینہ طور پر مریضوں کی ظاہری حالت اور لباس کو بھی اہمیت دی جاتی ہے شکایت کنندگان کا دعویٰ ہے کہ اچھے اور سفید کپڑوں میں آنے والے بعض افراد کو ادویات مل جاتی ہیں جبکہ غریب اور مستحق مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر یہ شکایات درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ سرکاری طبی سہولیات کی منصفانہ فراہمی اور مساوی سلوک کے اصولوں کے منافی ہوگا جس کی غیر جانب دارانہ تحقیقات ناگزیر ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال غریب اور بے سہارا افراد کے لیے علاج کی بنیادی امید ہوتے ہیں لیکن اگر انہیں علاج کے بجائے ادویات کے حصول متعلقہ عملے کی تلاش اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے خوار ہونا پڑے تو یہ صورتحال تشویش ناک ہے ان کے مطابق ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی حاضری ادویات کی دستیابی و تقسیم اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کی باقاعدہ نگرانی نہایت ضروری ہے تاکہ مریضوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکےعوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ضلع کے مرکزی سرکاری ہسپتال میں بھی مستحق مریضوں کو مبینہ طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے تو وہ علاج کے لیے کہاں جائیں شہریوں کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولت کسی کی ظاہری حالت یا لباس کی بنیاد پر نہیں بلکہ طبی ضرورت اور مستحق مریضوں کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی جانی چاہیے مریض پہلے ہی بیماری مالی تنگی اور دیگر مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں ایسے میں ادویات اور بنیادی سہولیات کے حصول میں مزید رکاوٹیں ان کی پریشانیوں میں اضافے کا سبب بنتی ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کے اچانک معائنے کیے جائیں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی جائے ادویات کے اسٹاک اور تقسیم کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے کسی بھی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائےعوامی حلقوں نے منتخب نمائندوں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مریضوں اور ان کے ورثاء سے براہِ راست شکایات سنیں ادویات کی شفاف اور منصفانہ فراہمی یقینی بنائیں عملے کی حاضری کی مؤثر نگرانی کریں اور تمام بنیادی طبی سہولیات کی دستیابی کے لیے عملی اقدامات کریں شہریوں کا کہنا ہے کہ محض رسمی یقین دہانیوں کے بجائے مؤثر نگرانی شفاف تحقیقات اور جواب دہی کے ذریعے ہی مریضوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہے#میاں وحیدالرحمن15.10.2026

Found this useful?

Send it to someone who should read it.