BBriefShell
The 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 10-Minute AI Privacy Check: What Your Chatbots Remember About YouHow to Set Up Your First ChatGPT Dot Without Giving It Too Much AccessHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of Purchase
Vehari

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ خوش آئند فیصلہ نہیں، تاہم آئین میں اس کی گنجائش موجود ہے سردار سلیم حیدر

پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی نقصان برداشت کر سکتی ہے، لیکن ملکی نقصان نہیں دہشت گردی ایشو پر ڈیڈلاک انتہائی قدم کا موجب بنا شیخ مبین کے عصرانہ میں گفتگو

وہاڑی،بورے والا (چیف رپورٹر+تحصیل رپورٹر ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی نقصان برداشت کر سکتی ہے، لیکن ملکی نقصان کسی صورت قبول نہیں۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ خوش آئند فیصلہ نہیں، تاہم آئین میں اس کی گنجائش موجود ہے۔ دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کے معاملے پر ڈیڈلاک کے بعد حکومت کے پاس محدود راستے رہ گئے تھےوہ بورے والا میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف اور ڈائریکٹر گیس اینڈ آئل کمپنی شیخ شہزاد مبین کی جانب سے دیے گئے عصرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی اپر پنجاب چوہدری شہزاد سعید چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک،ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی،پروفیسر جاوید اقبال،سیکرٹری جمخانہ بورے والا شیخ شاہ رخ ،سابق صدر چیمبر آف کامرس وہاڑی غضنفر علی ،چوہدری ندیم عباس اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں گورنر پنجاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی پوری قوم کے لیے تشویش کا باعث ہے، جبکہ شہداء کے خاندانوں کی تکلیف ناقابلِ بیان ہے۔ بلوچستان حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہےسردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ملکی نظام کو غیر مستحکم کرنا عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا، اس لیے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانی کے بعد بھی قومی مفاد کو ترجیح دی اور ملکی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیاگورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاور شیئرنگ فارمولے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث پیپلز پارٹی سیاسی نقصان اٹھا رہی ہے، تاہم ان کی جماعت نظام کو چلانے کے لیے مجبوراً حکومت کا حصہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے سیاسی مفادات سے بڑھ کر ملکی مفاد اور استحکام اہم ہیں

Found this useful?

Send it to someone who should read it.