کروڑوں کی جائیداد پرسوتیلی ماں کی نیت خراب یتیم بچے پر کرائے کے قاتلوں کی فائرنگ، ایس ایچ او لڈن بااثر ملزمان کو تحفظ دینے لگا
موضع کوٹ غلام قادر کا 12 سالہ کمسن علی حسنین کروڑوں کی زرعی اراضی اور قیمتی کمرشل دکانوں کا وراثت میں حصہ دار سوتیلی والدہ کروڑوں کی جائیداد ہڑپ کرنے کے لیے مروانے کے درپے ہے تحفظ کامطالبہ

وہاڑی(کرائم رپورٹر)کروڑوں کی جائیداد پر سوتیلی ماں کی نیت خراب 12 سالہ یتیم بچے پر کرائے کے قاتلوں کی بار بار فائرنگ، ایس ایچ او لڈن بااثر ملزمان کو تحفظ دینے لگا تفصیل کے مطابق موضع کوٹ غلام قادر کا 12 سالہ کمسن علی حسنین کروڑوں روپے مالیت کی زرعی اراضی اور قیمتی کمرشل دکانوں کا اپنے والد کی وفات کے بعد وراثت میں حصہ دار ہے اس کی سوتیلی والدہ اس کروڑوں روپے کی جائیداد کو ہڑپ کرنے کے لیے اسے اس دنیا سے مٹانا چاہتی ہے، جس کے لیے اس کی سوتیلی ماں نے باقاعدہ کرائے کے قاتل ہائر کیے ہیں نامعلوم ملزمان کی جانب سے معصوم علی حسنین پر اب تک تین بار جان لیوا فائرنگ اور قاتلانہ حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں وہ ہر بار اللہ کے فضل اور خوش قسمتی سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا ہے لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ اتنی ہولناک اور سنگین وارداتوں کے باوجود ایس ایچ او تھانہ لڈن نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور پولیس تاحال کسی ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہےگزشتہ چند روز قبل ملزمان نے ایک بار پھر علی حسنین پر فائرنگ کی. اس بابت جب اس کی خالہ سعدیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ لڈن میں درخواست دی گئی تو ایس ایچ او نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی12 سالہ یتیم علی حسنین روزانہ انصاف کی امید لیے تھانہ لڈن کی دہلیز پر جاتا ہے اور ہر بار مایوس لوٹتا ہے. اس کے معصوم ذہن میں یہ دردناک سوال گردش کرتا ہے کہ "اگر آج میرے ماں باپ زندہ ہوتے، تو مجھے یوں در بدر کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑتیں ملزمان کی جانب سے مسلسل دھمکیوں اور جان کے خطرے کے پیش نظر معصوم علی حسنین نے سکول جانا بھی چھوڑ دیا ہے اور وہ گھر میں قید ہو کر رہ گیا ہے کہا جاتا ہے کہ فلاحی ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، مگر یہ کیسی بے حس انتظامیہ ہے جہاں ایک یتیم بچے کی کروڑوں کی جائیداد پر غیر قانونی قبضہ بھی ہو چکا ہے اور وہ اپنی زندگی کی بھیک مانگنے کے لیے پولیس اسٹیشن کے چکر کاٹنے پر مجبور ہے ایس ایچ او تھانہ لڈن کی اس مجرمانہ غفلت پر اہل علاقہ اور سول سوسائٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور اعلیٰ ترین پولیس حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ لڈن کی اس مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا فوری نوٹس لیا جائے، معصوم علی حسنین کو تحفظ فراہم کیا جائے، اور اس پر فائرنگ کرنے والے درندہ صفت عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، مبادا ایسا نہ ہو کہ یہ معصوم بچہ اپنوں کی ہوس اور لالچ کی بھینٹ چڑھ جائے#میاں وحیدالرحمن19.10.2026
Found this useful?
Send it to someone who should read it.


