وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے شبانہ روز جدوجہد جاری ہے میاں ثاقب خورشید
سیاسی نعروں اور وعدوں کا دور ختم چک نمبر 39 ڈبلیوبی میں کارپٹ روڈ افتتاح کے بعد ضلعی صدر سوشل میڈیا پی ایم ایل این میاں نیرب خورشید اور سیکرٹری جمخانہ کلب و مقامی زمیندار فیصل کمبوہ کے ہمراہ گفتگو

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے شبانہ روز جدوجہد جاری ہے اب سیاست صرف وہ کر سکے گا جو عوام کے مسائل کے حل اور خدمت کے لیے اپنے آپ کو ہر وقت وقف رکھے گا بلند و بانگ سیاسی نعروں اور وعدوں کا دور ختم ہوگیا وہ چک نمبر 39 ڈبلیوبی میں کارپٹ روڈ کا افتتاح کے بعد ضلعی صدر سوشل میڈیا پی ایم ایل این میاں نیرب خورشید اور سیکرٹری جمخانہ کلب و مقامی زمیندار کے ہمراہ اہل علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر عمر احسان سیٹھی، چودھری منیر،چودھری انور،ملک کریم بخش لنگڑیال،رانا محمد آصف، راشد ندیم،خالد خان ملیزئی،باؤ ساجد نوید، چودھری ارشد،رانا عدنان سمیت دیگر موجود تھےثاقب خورشید نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے سنہرے فیصلے کے مطابق گرین بسز میں طلباء،سینئر سیٹزن اور خواتین بلا معاوضہ سفر سے مستفید ہو رہے ہیں ڈسٹ فری ملتان روڈ کا بڑا پراجیکٹ جلد مکمل ہونے کو ہے جس سے لمبا سفر مزید آسان ہو جائے گا انہوں نے اپنے سیاسی دوستوں اور کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کرنے کی بھی ہدایت کی کیونکہ کسی وقت بھی الیکشن کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوسکتا ہے انشاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائے گا محنتی سیاسیگن اور عوام کی خدمت کا جذبہ جنون کی حد تک رکھنے والوں کو میدان میں اتارا جائے گا#میاں وحیدالرحمن19.10.2026
Found this useful?
Send it to someone who should read it.


