ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں عدم استحکام فی سلنڈر پندرہ سو روپے اضافہ نایاب ہونے کا بھی خدشہ
ایران بارڈر کی بندش کو جواز بنا کر ایل پی جی گھریلو سلنڈر جو 51 سو روپے میں دستیاب تھا آج دوپہر 58 روپے پھر عصر کے بعد اچانک 66 سو روپے میں سیل کیا جانے لگا

وہاڑی(چیف رپورٹر)ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں عدم استحکام فی سلنڈر پندرہ سو روپے کا اضافہ نایاب ہونے کا بھی خدشہ تفصیل کے مطابق صارفین محمد طارق ملک، رائے اشفاق کھرل،باؤ اسلم،شیخ مجید سالک،سہیل بھٹی اور شیخ فضل الرحمن نے بتایا کہ ایران بارڈر کی بندش کو جواز بنا کر ایل پی جی گھریلو سلنڈر جو 51 سو روپے میں دستیاب تھا آج دوپہر کو 58 روپے پھر عصر کے بعد اچانک 66 سو روپے میں سیل کیا جاتا رہا انتظامی افسران اور پیرا حکام کی کاروائی ہو جانے کے خوف سے اکثر گیس ڈیلرز اور دوکانداروں نے دن بھر شٹر ڈاؤن رکھے اور سیل روکے رکھی صارفین کے مطابق گیس کے نرخوں میں خود ساختہ ظالمانہ اضافہ فوری طور پر نا روکا گیا تو مہنگائی کا طوفافی سیلاب آجائے گا اصلاح احوال کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے#
Found this useful?
Send it to someone who should read it.


