Vehari
وہاڑی: پٹواری اور دو منشی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پٹواری اور اس کے دو منشیوں کو نشان زدہ 10 ہزار روپے رشوت سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وہاڑی:-پٹواری اور اس کے دو منشی رشوت وصول کرتے ہوے رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیل کے مطابق خرم حیات بلوچ نے تھانہ اینٹی کرپشن حکام کو بتایا کہ وہ اپنے قریبی عزیز کی فرد ملکیت لینے پٹواری ظہور احمد چک نمبر 577 ای بی لینے گئے تو اس نے 25 ہزار طلب کیے پندرہ ہزار فوری دے دیے تو کہا دفتر میں منشی نبیل اور شرافت کو باقی دس ہزار دے کر فرد لے لو وہ مزید رشوت نہیں دینا چاہتا کاروائی کی جائے جس پر اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر منصور خان،ڈیوٹی جج و دیگر پر مشتمل ٹیم نے نشان زدہ دس ہزار روپے برآمد کرکے تینوں کو گرفتار کر لیا ہے
Found this useful?
Send it to someone who should read it.


