BBriefShell
How to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday SpendingThe One-Page Home Manual: A Simple Household System for Details You Always ForgetHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday SpendingThe One-Page Home Manual: A Simple Household System for Details You Always Forget
Vehari

وہاڑی: 12 ربیع الاول کا جلوس اور محفلِ میلاد منعقد

اصلاحی جماعت کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول کا جلوس نکالا گیا، جس کے بعد بلدیہ آفس میں محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا۔ محفل میں علما اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وہاڑی:-اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین برانچ ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام جشنِ آمدِ رسول ﷺ کے سلسلہ میں 12 ربیع الاول کا سالانہ جلوس دفتر اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین مدینہ کالونی سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بلدیہ دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جلوس کے شرکا نے عشقِ رسول ﷺ سے سرشار ہو کر ’’ہم محمد ﷺ سے محبت کرتے ہیں‘‘ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جلوس کے اختتام پر اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام سالانہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی روح پرور محفل بلدیہ آفس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی محفل میں دربارِ عالیہ حضرت سخی سلطان باہوؒ سے تشریف لائے معروف عالمِ دین حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مظہر سروری قادری نے خصوصی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریم ﷺ کو لوگوں کو اپنی طرف بلانے اور ہدایت کا راستہ دکھانے کے لیے مبعوث فرمایا حضور نبی کریم ﷺ کی حقیقت و شانِ اقدس کا کامل علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے آج بھی دنیا میں اگر کسی ایک عظیم ہستی کے نام پر لوگ جمع ہو رہے ہیں اور قیامت تک جمع ہوتے رہیں گے تو وہ ذاتِ اقدس حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ہے حضور اکرم ﷺ کا پورا وجودِ مبارک اللہ تعالیٰ کی قدرت کا عظیم معجزہ ہے انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے آباؤ اجداد زمانۂ جاہلیت میں بھی ہر قسم کی برائی سے پاک اور اعلیٰ اخلاق کے حامل تھے جبکہ ان کی سخاوت پورے عرب میں مشہور تھی حضور نبی کریم ﷺ کی آمدِ مبارک کی بشارت تمام الہامی کتابوں میں پہلے ہی دے دی گئی تھی محفلِ میلاد میں سیاسی و سماجی شخصیات، مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران ڈاکٹرز وکلا، علما کرام اور شہریوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام قبلۂ اول بیت المقدس کشمیر اور جونا گڑھ کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکا کے لیے لنگرِ شریف کا وسیع انتظام بھی کیا گیا

Found this useful?

Send it to someone who should read it.