BBriefShell
How to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday SpendingHow to Create a Simple Return Deadline System for Online OrdersHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday Spending
Vehari

وہاڑی: بچوں کے تحفظ اور محفوظ تعلیمی ماحول پر تربیتی ورکشاپ

تعلیمی افسران کے لیے بچوں کے تحفظ، صنفی تشدد کی روک تھام اور محفوظ تعلیمی ماحول کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔

وہاڑی:-ضلع کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پی ایم یو آئی کے تعاون سے بچوں کے تحفظ، صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام اور سکولوں میں محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ کا مقصد تعلیمی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں حساس نوعیت کے معاملات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا ورکشاپ میں سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز ڈی ای او ایلیمنٹری عندلیب اصغر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران نے شرکت کی ماہرین نے بچوں کے تحفظ، چائلڈ سیفٹی پالیسی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے شرکاء کو جامع تربیت فراہم کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کے لیے محفوظ، باوقار اور دوستانہ ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہراسگی، تشدد اور استحصال کی بروقت نشاندہی، رپورٹنگ اور شکایات کے مؤثر ازالے کے نظام پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ورکشاپ میں سکولوں میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے، صنفی حساسیت، اساتذہ کے کردار اور طلبہ کے لیے محفوظ و سازگار تعلیمی ماحول کی تشکیل پر خصوصی توجہ دی گئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ناصر عزیز نے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرامز افسران اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع وہاڑی کے تمام سرکاری سکولوں میں چائلڈ سیفٹی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ورکشاپ کا بنیادی مقصد PMIU کے پروگرام GARADES کے تحت ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور سکولوں میں ایسے مؤثر نظام کو فروغ دینا ہے جہاں بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد، ہراسگی یا امتیازی سلوک کی روک تھام یقینی ہوسکے

Found this useful?

Send it to someone who should read it.