وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے چلڈرن وارڈ میں طبی سہولیات اور فائر سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وہاڑی:-ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن وارڈ کا وزٹ کیا انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی اور فائر سیفٹی اقدامات کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو بہترین علاج معالجہ اور نگہداشت پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا اور کہا کہ ہسپتال میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں فائر الارم، ایمرجنسی راستوں اور آگ بجھانے کے آلات کو فعال رکھا جائے پیرا میڈیکس سٹاف اور عملہ کو فائر سیفٹی کی تربیت دی جائے فائر ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کیلئے عملہ کو مکمل آگاہی دی جائے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ہسپتال کے تمام شعبوں میں فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید اور ایم ایس ڈاکٹر احمد نواز موجود تھے
Found this useful?
Send it to someone who should read it.