وہاڑی: جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، دودھ کی سبیل کا اہتمام
وہاڑی پریس کلب میں محفلِ یاراں گروپ کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی، جہاں کیک کاٹا گیا اور عاشقانِ رسول ﷺ کے لیے خصوصی دودھ کی سبیل لگائی گئی۔
وہاڑی:-12 ربیع الاول جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر محفلِ یاراں گروپ وہاڑی کے زیر اہتمام وہاڑی پریس کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کیک کاٹنے کے ساتھ عاشقانِ رسول ﷺ کے لیے دودھ کی خصوصی سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا مسلم لیگی ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کیک کاٹنے کے بعد فیتہ کاٹ کر دودھ کی سبیل کا باقاعدہ افتتاح کیا اور ملکی سلامتی خوشحالی امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کروائی محفلِ یاراں گروپ کی جانب سے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے دودھ کی خصوصی سبیل کے لیے بادام کاجو اخروٹ پستہ اور دیگر خشک میوہ جات شامل کرکے دودھ کو ساری رات پکایا گیا جسے ٹھنڈا کرکے عاشقانِ رسول ﷺ اور شہریوں کے لیے پیش کیا گیا سبیل کے آغاز پر شرکاء نے نبی کریم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مسلمانوں کے لیے محبت عقیدت اور ایمان کی تجدید کا موقع ہے نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے امن محبت بھائی چارے برداشت اور اخوت کا پیغام ہے محفلِ یاراں گروپ کی جانب سے سبیل کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس بابرکت موقع پر شہریوں اور عاشقانِ رسول ﷺ کی خدمت کے ذریعے خوشی اور عقیدت کا اظہار کیا جائے تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی امن و امان خوشحالی ترقی اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے محفلِ یاراں گروپ کی جانب سے منعقدہ اس خوبصورت اور بابرکت کاوش کو سراہا
Found this useful?
Send it to someone who should read it.