وہاڑی: خصوصی افراد کیلئے ووٹ سے متعلق آگاہی اجلاس
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دفتر میں خصوصی افراد کو ووٹ کی اہمیت اور انتخابی عمل میں مؤثر شرکت کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
وہاڑی:-الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق انتخابی عمل میں خصوصی افراد (Persons with Disabilities) کی مؤثر شرکت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی کے دفتر میں خصوصی افراد کیلئے آگاہی اجلاس کا انعقاد کیا گیااجلاس میں خصوصی افراد کو مدعو کیا گیا اور انہیں ووٹ کی اہمیت، ووٹ کے حق کے مؤثر استعمال اور انتخابی عمل میں ان کی شرکت کی افادیت کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ووٹ ہر شہری کا بنیادی جمہوری حق ہے اور خصوصی افراد بھی آزادانہ، باعزت اور مؤثر انداز میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے جمہوری عمل میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نے خصوصی افراد کو ووٹ کی اہمیت اور انتخابی عمل میں ان کی شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی کے ترجمان محمد فرخ ناصر بھی موجود تھےاجلاس کا مقصد خصوصی افراد میں ووٹ کے حق، انتخابی عمل اور ووٹ کے ذریعے اپنی رائے کے اظہار کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور انہیں انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کیلئے حوصلہ افزائی کرنا تھا اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انتخابی عمل میں معاشرے کے تمام طبقات،بالخصوص خصوصی افراد کی شمولیت اور ان کے انتخابی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی اور سہولت کاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
Found this useful?
Send it to someone who should read it.
