BBriefShell
How to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday SpendingThe One-Page Home Manual: A Simple Household System for Details You Always ForgetHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday SpendingThe One-Page Home Manual: A Simple Household System for Details You Always Forget
Vehari

وہاڑی: سٹے کے باوجود قبضے کی کوشش، انصاف کی اپیل

چک نمبر 220 ای بی کی بخت بی بی نے زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش اور پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی۔

وہاڑی:-عدالتی سٹے آرڈر کے باوجود بااثر زمیندار نے پولیس تھانہ صدر وہاڑی کے ساتھ ساز باز ہوکر غریبوں کی زمین پر قبضہ کو کوشش غریب بیوہ ماں بخت بی بی نے بیٹوں اور بچوں کے ہمراہ ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلی مریم نواز شریف سے انصاف کی اپیل کردی تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 220 ای بی کی بیوہ بخت بی بی نے اپنے بیٹوں عبدالجبار ، طاہر حسین ، خضر حیات ولد وریام قوم لدھانہ , حق نواز ، شہباز ، شمائلہ بی بی ، نسیم بی بی ، اختر بی بی ، فاخرہ بی بی بچوں اور عورتوں سمیت ہاتھ جوڑتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، آئی جی پنجاب ، ڈی پی او وہاڑی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ہی گاؤں کے رانا اختر حسین ولد رفیع محمد سکنہ 220 ای بی کو زمین ٹھیکہ پر دے رکھی تھی لیکن اس نے بدیانتی سے وقفے وقفے سے مجھ سے اور میرے بیٹوں سے مختلف اوقات میں بیان دلوا کر رقبہ اپنے نام کروانے کی کوشش کی ہم نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت سے سٹے لے لیا کاشت نا ہونے سے ہماری رقبہ بنجر پڑا ہے جانوروں کے لیے چارہ نا ہے گھر میں فاقوں کی نوبت اچکی ہے میرے بیٹے ان پڑھ ہیں کو رانا اختر پر اعتماد کربیٹھے عدالت نے 9 ستمبر تک کا سٹے دے دیا جس کے باوجود رانا اختر حسین نے پولیس تھانہ صدر کے سابق ایس ایچ او حسن کیانی کو ساتھ ملا کر ہمارے گھروں پر دھاوا بولتے ہوئے میرے بیٹوں عبدالجبار ، طاہر حسین ، خضر حیات کو گرفتار کرکے لے گئے اور دو دن بنا کسی مقدمہ کے اندراج کے حوالات میں بند رکھا جس پر اہل علاقہ کی مداخلت پر رہا کردیا گیا اب دوبارہ کل تھانہ صدر پولیس دوبارہ بھاری نفری ٹریکٹرز کے ہمراہ آئی اور قبضہ کی کوشش کی جس پر اہل علاقہ نے مداخلت کی تو واپس چلی گئی بخت بی بی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز سے اپیل کی کہ ہمیں انصاف دلایا جائے پولیس ہماری بات نہیں سنتی عدالت کی جانب سے ہمارے پاس سٹے موجود ہے اس کے باوجود پولیس ہمیں تنگ کررہی ہے عدالت جو فیصلہ کرے گی منظور ہے لیکن پولیس ہمیں تنگ ناکرے اور گھروں پر بار بار ریڈ نا کرے

Found this useful?

Send it to someone who should read it.