وہاڑی: زمین پر قبضے کی کوشش، پھلدار درخت کاٹ دیے گئے
23 ڈبلیو بی میں ثمینہ بی بی کی ملکیتی زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش، لاکھوں روپے مالیت کے پھلدار درخت کاٹنے کا الزام۔

وہاڑی:-پولیس تھانہ صدر کی حدود 23 ڈبلیو بی کی رہائشی ثمینہ بی بی کی ملکیتی زمین پر قبضہ کی کوشش میں پھلوں کے درخت کاٹ دیےتفصیل کے مطابق 23 ڈبلیو بی کی رہائشی ثمینہ بی بی نے اپنے شوہر محمد ساجد محمد اکرم ، محمد اعظم ، محمد عرفان ، محمد افتخار ، محمد ساجد ، محمد عثمان ، یسین ، محمد علی ، عباس ، زینب بی بی ، ثریا بی بی ، ثمینہ بی بی ، حاجراں بی بی ، ناصرہ بی بی و دیگر اہل خانہ کے ہمراہ ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر نے محنت مزدوری کرکے پیسے جوڑ کر چار کنال زمین خریدی جہاں لاکھوں رقپے مالیت کے پھلدار درخت امرود لیموں لگائے جن پر پھل لگے ہوئے تھے ہمارے ہی گاؤں کے اکرم ولد غلام نبی ، مجاہد ، جاوید ، شاہد ، عباس ولد کالا ولد اکرم قوم راجپوت نے ہماری زمین پر قبضہ کی کوشش کرتے ہوئے 18/19 اگست کو رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کے سارے درخت کاٹ کر ساتھ لے گئے ہم نے 15 پر متعدد بار کال کیں لیکن پولیس نے تعاون نا کیا بلکہ الٹا قبضہ کرنے والوں سے ساز باز ہوگئی ہماری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ وزیر اعلی صاحبہ دیکھ لیں اپ کے ہوتے ہوئے اپ کی بیٹیاں انصاف کے لیے رل رہی ہیں
Found this useful?
Send it to someone who should read it.


