BBriefShell
How to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday SpendingThe One-Page Home Manual: A Simple Household System for Details You Always ForgetHow to Create a Simple “Waiting On” List So Follow-Ups Stop SlippingHow to Set Up Passkeys Without Locking Yourself OutThe Receipt Photo Rule: A Simple Way to Stop Losing Proof of PurchaseThe 15-Minute Bag Reset: A Simple Way to Stop Carrying Daily ClutterThe Two-Account Buffer: A Simple Way to Separate Bills From Everyday SpendingThe One-Page Home Manual: A Simple Household System for Details You Always Forget
Vehari

وہاڑی: پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 57 ڈبلیو بی میں میٹرک پوزیشن ہولڈر طالبات کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جہاں طالبات میں انعامات اور اعزازات تقسیم کیے گئے۔

وہاڑی:-گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 57 ڈبلیو بی میں میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں تقریب راؤ محمد مصطفیٰ، امریکہ میں مقیم طاہر راؤ اور مسز سبین طاہر راؤ کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات اور اعزازات تقسیم کیے گئے تفصیل کے مطابق میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز اور ڈی او سیکنڈری شازیہ انور تھیں تقریب میں راؤ محمد مصطفی ، امریکہ میں مقیم طاہر راؤ ، مسز سبین طاہر راؤ کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے تقریب میں امیدوار چیئرمین راؤ کامران نمبردار ، راؤ حبیب الرحمن ، راؤ عمر دراز ، راؤ رحمت استاتذہ طالبات موجور تھیں اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز نے کہا کہ طالبات کی شاندار کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی حوصلہ افزائی کا ثمر ہے، ہونہار طالبات کی حوصلہ افزائی سے تعلیمی معیار مزید بہتر ہوگا اس سال وہاڑی کے طلباء نے جس طرح پوزیشنز لیں سکول استاتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں ڈی او سیکنڈری شازیہ انور نے کہا کہ کامیاب طالبات ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں، انہیں اپنی محنت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے مستقبل میں یہی طالبات اس ملک کی بھاگ دوڑ میں اپنا کردار بخوبی نبھا سکتی ہیں تقریب کے روح رواں راؤ محمد مصطفیٰ نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات قوم کا روشن مستقبل ہیں، ان کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی معاونت ہمارا مشترکہ فرض ہے۔ انہوں نے طالبات، والدین اور اساتذہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اس موقع پر طالبات استاتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ مہمانوں نے سکول میں انسٹال سولر سسٹم کا بھی افتتاح کیا اور شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا

Found this useful?

Send it to someone who should read it.